Sunday, December 12, 2021

Fun of the languages translation

ترجمہ

 Translate

 ترجمہ کرنا ایک فن ہے جب ہم ایک زبان کا ترجمہ  دوسری زبان میں  کرتے ہیں تو اس زبان کی بہت سارے الفاظ  کو دوسری زبان میں  تبدیل کرنا ہوتا ہے
اس کے لیے ہم کو بہت ساری باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے
  •  الفاظ اور ان کے معنی کا خیال
اس زبان کے  الفاظ کو ہم ہوبہو دوسری زبان کے الفاظ میں تبدیل نہیں کرسکتے ہیں ترجمہ کرتے وقت ایک زبان کے جملہ میں کیا بتایا گیا ہے اس کو دوسری زبان میں ہوبہو وہی بات معلوم ہوجانا چاہیے اس بات کا بھی کافی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ہوبہو الفاظ کا ترجمہ Translate دوسری زبان کے الفاظ میں کرنے سے مطلب تبدیل ہوسکتا ہے

  •   ترجمہ  میں زمانے کی اہمیت:

   ترجمہ کر تے وقت ہم کو جملہ کے زمانہ  کا بھی کافی خیال رکھنا ہوتا ہے اس سے بولنے والے کے وقت کا اندازہ ہوتا ہے اور وہ کام کب ہوا اس کا بھی پتہ چلتا ہے مشلا : وہ لائبریری جاکر آگیااس جملہ میں معلوم ہوجاتا ہے کہ کام کب ہوا اس سے زمانے کا پتہ چلتا ہے کہ کام زمانے ماضی میں ہوچکا ہے

  •   فجائیاء الفاظ کا استعمال  : 

جب ہم کسی زبان کے جملہ کا ترجمہ کرتے ہیں اگر اس میں فجائیاء الفاظ ہے تو اس کا دوسرے زبان کے الفاظ میں ہوبہو ترجمہ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن دوسری زبان کے فجائیاء الفاظ سے ہوبہو ملتے الفاظ میں اس کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے 

  •  ادب کا اظہار کرنے والے الفاظ: 

ادب کا استعمال کر کے ہم اپنے جملہ کو بہتر بناتے ہیں اور دوسرے کو عزت دیتے ہیں لیکن جب ہم ترجمہ کرتے ہیں تو یہ دوسرے زبان میں آنے کے بعد تبدیل ہوسکتا ہے جیسے ،اردو میں آپ کا استعمال ہوتا ہے لیکن جب ہم کسی زبان جیسے انگلش میں اس کا ترجمہ کرتے ہیں "تو" کا استعمال کرنا ہوتا ہے جس سے ادب معلوم نہیں ہوتا ہے لیکن دوسرے الفاظ انگلش میں موجود ہے جو ادب کو ظاہر کر تے ہیں ان کا استعمال کیا جاسکتا ہےاس طرح ہم اپنے ترجمہ کو بہتر بناسکتے ہیں

Fun of the languages translation

ترجمہ   Translate   ترجمہ کرنا ایک فن ہے جب ہم ایک زبان کا ترجمہ  دوسری زبان میں  کرتے ہیں تو اس زبان کی بہت سارے الفاظ  کو دوسری زبان میں  ...